عمران خان کی حکومت گرانے صف بندیاں کر لی گئی۔مولانا اور زرداری نے اب کی بار فائنل راؤنڈ کھیلنے کا کی پلاننگ کر لی ۔

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

کراچی(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے حکومت کو گرانے کیلئے ایک بار پھر اپوزیشن نے صف بندیاں شروع کردی ہیں ۔ اب کی بار بھی مولانا فضل الرحمان فرنٹ فٹ پر آ گئے۔۔ جے یو آئی کے رہنما جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔بلاول ہاؤس میں ملاقات ڈیڑھ گھنٹےتک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا،  دونوں جماعتوں کاملکی سالمیت وبقا کی خاطرسیاسی امورمیں ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ عوام دشمن بجٹ ،این ایف سی ایوارڈ پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، پہلے ہی کہہ دیا تھا عمران خان حکومت چلانےکے اہل نہیں۔آصف زرداری نے کہا کہ گزشتہ برس میں نے ٹِڈی دَل کے حملوں سے متعلق خبردار کیا تھا مگر حکومت نے ضد اور انا کی وجہ سےمیرےخدشات کوسنجیدہ نہیں لیا، ٹِڈی دَل کی فوری روک تھام نہ کی تو خوراک کابحران پیدا ہوجائے گا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More