ہر سیاسی شرانگیزی کا بھرپور اور بروقت جواب دیں گے:مراد سعید

جی این این  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان روز زرداری صاحب کی زیارت فرمائیں تو بھی فرار کی راہ نہیں میسر آئے گی،ہر سیاسی شرانگیزی کا بھرپور جواب دیں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن کی آصف زرداری سے ملاقات پر وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا کی زرداری صاحب سے قربتیں مکمل طور پر فطری اور قابل فہم ہیں،مولانا نے جتنا ممکن ہو سکا زرداری شراکت سے فائدہ اٹھایا اور آئندہ بھی اٹھائیں گے،زرداری صاحب سے چوری کا حساب مانگا گیا تو مولانا کنٹینر لیکر نکل کھڑے ہوئے،اب جے آئی ٹی منظرِ عام پر آئی ہے تو مولانا دوبارہ "پراجیکٹ" لینے پہنچ گئے ہیں، سندھ کے عوام بدحالی اور بدانتظامی کی بھینٹ چڑھتے رہیں، مولانا کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More