کورونا سے مزید 72 افراد جاں بحق، 2695 افراد میں تشخیص

بول نیوز  |  Jul 11, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 72 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 5107 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 245521 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں ایک ہی دن میں کورونا سے 36 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کورونا سے 17 ، گلگت بلتستان میں کورونا سے 2 ، اسلام آباد میں کورونا سے 4 ، بلوچستان اور آزاد کشمیر  میں کورونا سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 11 اموات ہوئی جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5107 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 1713 ، بلوچستان میں 126 ، خیبرپختونخوا میں 1074 ، آزاد کشمیر میں 42 ، اسلام آباد میں 146 ، گلگت بلتستان میں 34 ، پنجاب میں 1972 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا سے مزید 82 افراد جاں بحق، 3048 افراد میں تشخیص

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے آج 36 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1713 ہوگئی جبکہ پنجاب میں بھی آج 17 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1972 ہوگئی ہے۔

دریں اثناء محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج مزید 11 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 1074 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 2695 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 1538 ، اسلام آباد میں 301 ، پنجاب میں 674 ، گلگت بلتستان میں 10 جبکہ خیبرپختونخوا میں 369 ، بلوچستان میں 29 اور آزاد کشمیر میں 47 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 245521 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More