رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کو شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی مہنگی پڑ گئی

اب تک  |  Jul 11, 2020

اسلام آباد: (10 جولائی 2020) رکن قومی اسمبلی احمد حسین دیہڑ کی وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی پر الزام تراشی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی ہدایات اور جماعتی آئین کی روشنی میں پاکستان تحریک انصاف کی قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب نے نوٹس لے لیا۔ کمیٹی نے اظہارِ وجوہ کا نوٹس بھیجتے ہوئے فوری جواب طلب کرلیا۔

نوٹس قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کے چیئرمین سلمان آفتاب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احمد حسین دیہڑ نے 8 جولائی کو ٹی وی انٹرویو میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف الزام تراشی کی تھی۔ احمد حسین دیہڑ کا انٹرویو پاکستان تحریک انصاف کے آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ احمد حسین دیہڑ کا طرزِ عمل رکن قومی اسمبلی کے منصب کے منافی اور جماعت کی حکمت عملی سے یکسر متصادم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More