اقوام متحدہ: مقبوضہ کشمیر پرامن احتجاج کے انعقاد کی پابندیوں پر بھارت تنقید کی زد میں

اب تک  |  Jul 12, 2020

نیو یارک: (11 جولائی 2020) اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ کی سہولت اور پرامن احتجاج کے انعقاد کی پابندیوں پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ڈیوڈ کئے کا کہنا تھا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا انضمام کیا۔

آزادی اظہاررائے کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ڈیوڈ کئے نے ان خیالات کااظہار جنیوامیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ سال پانچ اگست کو جموں و کشمیر کا انضمام کیا اور تمام سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالتے ہوئے فوجی لاک ڈاؤن لگا دیا۔ ڈیوڈکے نے کشمیری عوام کے لئے انٹرنیٹ سہولت کی بحالی کے لئے بھارت پر زور دیا۔

انہوں نے بھارت کے دورے کے موقع پرمقبوضہ کشمیر تک رسائی کی اپنی اپیل کااعادہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More