انگلش پریمیئر لیگ، ویسٹ ہم اورواٹفورڈ کی فتح، ناروچ سٹی ایونٹ سے باہر

92 نیوز  |  Jul 12, 2020

کارڈیف سٹی (92 نیوز) انگلش پریمیئر لیگ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، ویسٹ ہم اور واٹفورڈ نے کامیابی حاصل کرلی، جبکہ لیور پول اور برنلے میں میچ برابری پر ختم ہوا، ناروچ سٹی لیگ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے پریمیئر لیگ سے باہر ہوگئی۔

پریمیئر فٹبال لیگ میں ویسٹ ہم نے ناروچ سٹی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے مقابلہ چار صفر سے جیت لیا۔

ویسٹ ہم کی جانب سے چاروں گول انٹونیو نے کیے۔  ناروچ سٹی شکست کے بعد  لیگ ٹیبل پر آخری نمبر پر ہونے کی وجہ سے پریمیئر لیگ سیزن سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

لیگ کے ایک اور میچ میں واٹفورڈ نے نیو کاسل کو  دو ایک سے شکست دی ۔واٹفورڈ کی جانب سے میچ کے دونوں گول ڈینے نے اسکور کیے۔

پریمیئر لیگ میں لیور پول اور برنلے میں میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیورپول کی طرف سے رابرٹسن اور برنلے کی طرف سے روڈریگز نے گول کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More