نیٹ فلکس نے ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا

نوائے وقت  |  Jul 29, 2020

 نیٹ فلکس نے 72ویں ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں 160 نامزدگیاں حاصل کر کے ایچ بی او کا ریکارڈ توڑ دیا ۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹیلی وژن اکیڈمی کے ایوارڈز کا اعلان 20 ستمبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گاجس کے میزبان جمی کمیل ہوں گے اور اسے اے بی سی پر نشر کیا جائے گا۔

اس بار مقابلے میں ڈزنی پلس کے علاوہ ایپل ٹی وی پلس بھی شریک ہےجسکے کئی اداکاروں کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔بہترین اداکارہ کے شعبے میں دا کران کے لیے اولیویا کولمین جو ملکہ الزبتھ کا کردار ادا کرنے پر گولڈن گلوب ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں جبکہ 2019 میں فلم فیورٹ میں ملکہ این کے کردار کو خوبی سے نبھانے پر انھیں آسکر سے نوازا گیا تھا کو نامزد کیا گیا ہے ۔ گزشتہ سال ایمی ایوارڈ کی تقریب کی ریٹنگز گری تھیں اور اسے 69 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More