کاروباری ہفتے کا چوتھا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 422 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

اب تک  |  Jul 31, 2020

کراچی: (30 جولائی 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مارکیٹ 422 پوائنٹس کے اضافے سے39ہزار258 پر بند ہوئی۔ سونے کی قیمت مستحکم رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 422پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ تیزی کے باعث 100انڈیکس 39ہزار کی حد عبور کرگیا۔ 422 پوائنٹس کے اضافے سےمارکیٹ 39ہزار258 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 369 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 136کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 39,270 جبکہ کم ترین سطح 38,781 رہی۔ سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ سونا 1لاکھ 22ہزار 750 روپے پر مستحکم رہا ،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 5 ہزار 238 روپے برقرار رہی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا1 ڈالر کی کمی سے 1954 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔ 35 پیسے کے اضافے سے ڈالر 167.35 پر بند ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More