خالد محمود کا پاک انگلینڈ سیریز میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز اٹھانے کا مطالبہ

جی این این  |  Jul 31, 2020

لاہور:سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)خالد محمود نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں کشمیریوں اور فلسطینیوں کی آواز اٹھانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)خالد محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بلیک لائیوز میٹر مہم کے علاوہ انسانی ہمدردی کے دوسرے معاملات کا حصہ بھی بننا چاہیے،اگر بلیک لائیوز میٹر کی بات کی جا سکتی ہے تو کشمیر اور فلسطین کی بات کیوں نہیں کی جا سکتی؟پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز میں بلیک لائیوز میٹر (بی ایل ایم) مہم کے ساتھ کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق میں بھی آواز  اٹھائی جائے،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز میں بلیک لائیوز میٹر کے سلوگن کو شامل کیا گیا جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس بات پرکرنا ہی گوارا نہیں کیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More