ماسک کازیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ کون ساماسک کتنی دیرتک استعمال کرناچاہیے ،ماہرین نے بتادیا

روزنامہ اوصاف  |  Jul 31, 2020

کراچی (ویب ڈیسک )عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے بچاؤ میں ماسک کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کن اقسام کے ماسک کتنی دیر لگائیں اور عام انسان کے لیے یہ کتنے ضروری ہیں؟کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر میں ماسک کے استعمال کو انتہائی  اہم قرار دیا گیا ہے لیکن کونسا ماسک کتنی دیر تک لگایا جائے۔مسلسل ماسک لگانے سے انسانی جسم پر اس کے کیا اثرات پڑتے ہیں، اس حوالے سے طبی ماہرین کی رائے سامنے آگئی ہے۔روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے سربراہ ڈاکٹر نور محمد سومرو نے اس حوالے سے کہا کہ سرجیکل، این 95 یا کے این 95 ماسک کا 8 تا 10 گھنٹے سے زائد دورانیے کے لیے استعمال مضر صحت ہے۔ماہرین طب نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کےحالیہ دنوں میں عام آدمی کے لیے صرف سرجیکل ماسک کا استعمال ہی کافی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق کوشش کریں کہ اگر کسی جگہ پر اکیلے ہوں تو ماسک کو اتار لیں تاکہ آپ کے جسم میں تازہ آکسیجن کی فراہمی ممکن ہوسکے اور سانسن لینے کی دشواری پیش نہ آئے۔ڈاکٹر نور محمد سومرو نے مزید کہا کہ حالیہ وبا کے دونوں میں لوگوں کو دستانے پہننے کی خاص ضرورت نہیں البتہ ہینڈ سینٹائزر کا استعمال ضروری ہے تاکہ ہاتھوں میں موجود جراثیم کا خاتمہ ہوسکے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More