کیا صبا قمر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

بول نیوز  |  Aug 01, 2020

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں اس حوالے سے اداکارہ نے سوشل میڈیا پر بتا دیا۔

اداکارہ صبا قمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں بلال اور صبا دونوں کی جانب سے ’قبول ہے‘ کا کیپشن دیا گیا ہے۔

View this post on Instagram

Qubool hai @bilalsaeed_music

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman) on Jul 31, 2020 at 1:13pm PDT

اداکارہ صبا قمر گلوکار بلال سعید کے نئے گانے کی ویڈیو کی ڈائریکشن دیں  گی۔

دونوں نے ایک دوسرے کو ٹیگ کئے تصویر شیئر کی گئی جس سے سوشل میڈیا صارفین میں یہ غلط فہمی پیدا ہوگئی کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے ایک خبر اپنی انسٹا اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بلال سعید کے ساتھ بطور ڈائریکٹر کام کررہی ہیں۔

یاد رہے کہ صبا قمر بلال سعید کے نئے گانے کی ڈائریکشن کے ساتھ ساتھ ویڈیو میں بھی دکھائی دیں گی۔

اس سے قبل اداکارہ اپنی یوٹیوب چینل پر شیئر کردہ ویڈیوز کی ڈائریکشن خود کرتی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اب عملی طور پر ڈائریکٹر بن گئیں ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More