کویت کی پروازوں پر نئی پابندی عائد

بول نیوز  |  Aug 01, 2020

کویت کی جانب سے دنیا بھر کے 31 ممالک کی پروازوں پر نئی پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کویت نے31ممالک کی پروازوں پرتاحکم ثانی پابندی لگادی ہے، اس ضمن میں کویت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

کویتی سول ایوی ایشن کے مطابق پابندی ان ممالک میں کوروناکیسز بھڑنے کے باعث لگائی گئی ہے اور پابندی کے بعد پاکستان، بھارت،سری لنکا،چین،ایران سمیت 31ملکوں کےشہریوں پر کویت میں داخلے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب کویت میں آج سےکمرشل پروازوں کی جزوی بحالی پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہوگا جبکہ کویت میں مارچ سے بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بند تھا۔

کویت نے جزوی طور پر سفری پابندیاں ختم کردیںخیال رہے کہ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ بیٹنگ کے بعد حکومت نے سفری پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم اگست سے کویت کے شہری اور رہائشی ملک سے باہر اور واپس آ سکتے ہیں تاہم 7 ممالک کے افراد پر ملک میں داخلے پر پابندی برقرار رہے گی۔

پابندی والے ممالک کی لسٹ میں پاکستان، بھارت، فلپائن، بنگلادیش، نیپال، ایران اور سری لنکا شامل ہیں۔ان ممالک کے افراد پر کویت کے دروازے فی الحال بند رہیں گے۔

کویت نے مارچ میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے انٹرنیشنل پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی تاہم ملک سے واپس جانے والوں کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More