گائے کا گوشت سپلائی کرنے پر مسلمان لڑکا تشدد کا نشانہ بن گیا

بول نیوز  |  Aug 01, 2020

بھارت میں گائے کا گوشت سپلائی کرنے پر 25 سالہ مسلمان لڑکے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتیہ ریاست ہریانہ میں انتہاپسندہندوں کی جانب سے مسلمان لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے جو کہ ٹرک میں گائے کا گوشت سپلائی کرتا تھا۔

لڑے کا نام لقمان بتایا جارہا ہے جو کہ 25سال کا ہے اور گائے کا گوشت سپلائی کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے بعد ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ  واقعہ کے وقت پولیس موقع پر موجود کھڑی تماشا دیکھتی رہی ہے۔

اس واقعہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ہی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لاچار لقمان جس کے سر سے خون بہہ رہا ہے اور وہاں موجود لوگوں سے التجا کرتا ہے کہ  اسے جانے دیا جائے۔ ویڈیو میں ملزم تمام بے نقاب 25 سالہ نوجوان کو لات مار رہے ہیں، گھسیٹتے اور مارتے ہوئے دکھائے دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More