سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی تصویر وائرل، آخرکار ایسا ہے کیا؟ دلچسپ خبر آگئی

سچ ٹی وی  |  Aug 02, 2020

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے 1357ھ مطابق 1938 کے دوران بانی مملکت شاہ عبدالعزیز آل سعود کی ایک نایاب تصویر کا کلپ جاری کیا ہے جس میں وہ مکہ مکرمہ میں حج وفود کے سربراہوں کے استقبالیے سے خطاب کررہے ہیں۔ 

#صورة_تاريخيةالملك عبدالعزيز آل سعود - رحمه الله يلقي كلمة في حفل استقبال رؤساء وفود الحج في مكة المكرمة وبجواره خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز - حفظه اللهوعمره آنذاك (٣) سنواتعام ١٣٥٧هـ / ١٩٣٨م #دارة_الملك_عبدالعزيز pic.twitter.com/NbuvMBL2v9

— دارة الملك عبدالعزيز (@Darahfoundation) February 3, 2019وڈیو کلپ میں اہم بات یہ ہے کہ اس میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نظر آرہے ہیں۔ شاہ سلمان کی اس وقت عمر تین برس تھی۔ وہ منیٰ میں حج وفود کے سربراہوں سے اپنے والد بانی مملکت کے خطاب کے موقع پر ان کے پہلو میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

بانی مملکت نے اس وقت اپنے خطاب میں بہت ساری باتیں کہی تھیں۔ انہوں نے مسلمانان عالم سے حقیقی اسلامی دعوت کی روح اپنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہ عبدالعزیز نے اپنے خطاب میں اس امر پر زور دیا تھا کہ ہم سب پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت مبارکہ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ۔اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور ایسے تمام کاموں اور باتوں سے دور رہیں جس سے اسلامی شریعت نے منع کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More