برطانوی حکمراں جماعت کے رکن پارلیمنٹ جنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار

بول نیوز  |  Aug 02, 2020

برطانیہ کی حکمران کنزرویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کوجنسی زیادتی کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔

 میٹرو پولیٹن پولیس کے مطابق انہیں جولائی 2019 اور جنوری 2020 کے دوران جنسی جرائم اور حملے سمیت 4 مختلف نوعیت کے الزامات موصول ہوئے ہیں جس کے بعد انہوں نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

پولیس کے مطابق 50 سالہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے تاہم تفتیش ابھی جاری ہے۔

برطانوی پولیس کی جانب سے گرفتار رکن پارلیمنٹ کا نام منظرعام پر نہیں لایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More