مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ انتقال کر گئے

جی این این  |  Aug 02, 2020

سیالکوٹ :سیالکوٹ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ 78برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما و رکن قومی اسمبلی افتخار الحسن ظاہرے شاہ گزشتہ ایک ماہ سے لاہور کے ڈاکٹر ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ انہیں کورونا کی وجہ سے لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے بعد صحتیاب ہوگئے تھے تاہم  انہیں ہارٹ اٹیک ہوا جس کے بعد ڈاکٹرز نے ان کی اوپن ہارٹ سرجری کی اسی دوران انہیں دماغ کا فالج ہوگیا جس پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ ظاہرے شاہ کی تدفین سیالکوٹ کے آلو مہار شریف میں کی جائے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More