لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیرہ غازی خان میں 7 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر ڈیرہ غازی خان کو تشدد کا نشانہ بننے والی بچی کا علاج معالجے کرانے کی ہدایت بھی کردی۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے ہدایت کی کہ بچی پر تشدد کے ذمہ دار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ بچی کے علاج معالجے کیلئے تمام تر سہولتیں مہیا کی جائیں۔
خیال رہے کہ پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے،