پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ کیسا ہو گا؟ شائقین کی بے صبری میں اضافہ، شعیب اختر نے اہم بیان جاری کردیا

سچ ٹی وی  |  Aug 03, 2020

تفصیلات کے مطابق سابق سپیڈ سٹار کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز میں قومی ٹیم انگلینڈ کو اس کی سرزمین پر ٹف ٹائم دے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوگا، جس کیلئے پاکستان کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں کے نام بھی سامنے آ چکے ہیں۔

پاکستانی شاہین انگلش شیروں کو قابو کرنے کیلئے 3 فاسٹ باﺅلرز جبکہ یاسر شاہ اور شاداب خان کی شکل میں باصلاحیت سپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

انگلینڈ میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی عابد علی، وکٹ کیپر محمد رضوان فاسٹ باﺅلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی پہلی مرتبہ انگلینڈ میں ٹیسٹ کھیلنے میدان میں اتریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More