کامران اکمل کی مصباح الحق پر کھلی تنقید، اہم بیان جاری کردیا، جانیے تفصیلات

سچ ٹی وی  |  Aug 03, 2020

ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان مصباح الحق کے دور میں ٹیم کی رینکنگ بہت نیچے آئی لیکن انہیں امید ہے کہ جو غلطیاں مصباح نے بطور کپتان کیں مستقبل میں ایک نئے عہدے پر کام کرتے ہوئے وہ انہیں نہیں دہرائیں گے۔

ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں وکٹ کیپر رضوان اور کپتان اظہر علی پر پرفارمنس کا دباو ہوگا۔ اگر دونوں نے پرفارم نہیں کیا تو مینجمنٹ کو کسی اور کو موقع دینا پڑے گا۔

کامران اکمل نے واضح کیا کہ انہوں نے ہر فارمیٹ اور ہر سطح پر پرفارمینس دی ہے،کوئی سلیمانی ٹوپی پہن کر ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی کہ کوئی انہیں دیکھ نہیں سکتا۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور چیف سلیکٹر/ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے سامنے انہوں نے اپنا کیس رکھا ہے، امید ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More