'کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے:پاکستانی سفیر اسد مجید خان

نوائے وقت  |  Aug 04, 2020

نیویارک: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی سطح پر مدد جاری رکھیں گے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی معمول بن گیا۔

نیو یارک میں پاکستانی قونصل خانے کے زیرا ہتمام  یوم استحصال کشمیر  کے حوالے سے سیمینار منعقد کیا گیا۔ سیمینار سے امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی غاصبانہ قبضے کو سب نے مل کر دنیا میں اجاگر کرنا ہے۔ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب نیویارک کی مصروف ترین مارکیٹ ٹائمز سکوائر میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے بینرز لگ گئے ہیں۔ ٹائمز اسکوائر کے الیکٹرانک بل بورڈز پر کشمیری لائیوز میٹر اور 5 اگست 2020  کشمیر کے محاصرے کا دن  جیسے بینرز بار بار دیکھائے جا ر ہے ہیں۔

ٹائمز سکوائر امریکا کی مصروف ترین مارکیٹس میں سے ایک ہے جہاں روزانہ لاکھوں سیاہ آتے ہیں۔ ٹائمز سکوائر پر یہ بینرز پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اپنی مدد آپ کے تحت چلوا رہے ہیں۔

اس موقع پر قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضہ کو پوری دنیا کے سامنے اُجاگر کرنا ہے، اقوام متحدہ کشمیر پر جاری غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کے لیے ہندوستان پر دباؤ ڈالے۔

قونصل جنرل نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہندوستان پر زور دے۔ویبینار کے مقررین نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ظلم و ستم کا نشانہ بنانے پر بھارتی حکومت پر شدید تنقید کی۔

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں بے شمار جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انتہا پسند مودی سرکار نے مسلمانوں اوردیگر اقلیتوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ یوم استحصال کے موقع پر بھارت کو واضح پیغام دیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک سال مکمل ہو جائے گا۔ ہم 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے جس پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ 5 اگست کو کشمیریوں کا استحصال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ صدر مملکت اسلام آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے اور تمام وزرائے اعلیٰ صوبائی دارلحکومتوں میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مختلف شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سیمینارز ہوں گے جبکہ اراکین اسمبلی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے سیمینارز میں شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانی رنگ لائے گی اور بھارت کو شکست ہو گی۔ پاکستانی قوم کشمیریوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔ جنوبی پنجاب اور سیاسی جماعتوں کا کھیل !

جنوبی پنجاب اور سیاسی جماعتوں کا کھیل !

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More