آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ

اب تک  |  Aug 04, 2020

لاہور: (4 اگست 2020) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سینیئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے ملکی سیکیورٹی صورتحال پر سابق عسکری قیادت سے تبادلہ خیال کیا جبکہ سابق اور موجودہ عسکری قیادت نے بھی صورتحال کے حوالے سے بامقصد تجاویز دیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچ گئے جہاں انہوں نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ ورانہ امور اورخطے کی سیکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے امن واستحکام کیلئے کوششوں اور اس کے ثمرات سمیت درپیش چیلنجز اور آگے بڑھنے کے مواقعوں پربھی روشنی ڈالی، اس موقع پر شرکاء نے آرمی چیف کومختلف پہلووٴں پرتجاویزدیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سابق عسکری قیادت میں جنرل ریٹائرڈ جہانگیرکرامت، جنرل ریٹائرڈ طارق مجید، جنرل ر یٹائرڈ احسن سلیم حیات، جنرل ریٹائرڈ راشد محمود، جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف بھی ملاقات میں شریک تھے، قبل ازیں جب آرمی چیف لاہور پہنچے تو کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ان کا استقبال کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More