محکمہ موسمیات کا شہر میں بارش کا ایک بار پھر دعویٰ

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارلحکومت لاہور میں منگل کے روز شہر کا موسم گرم اور حبس زدہ رہا جس کے نتیجے میں شہر کا زیادہ سے زیادہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کے ساتھ ساتھ موسم جزوی ابر آلود رہنے  کی بھی پیش گوئی کی ہے۔واضح رہے کہ رواں ہفتے ملک میں شدید گرمی اور حبس کی لہر چل رہی ہے تاہم گزشتہ روز راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم کچھ بہتررہا۔ دوسری جانب شہر قائد کراچی میں بھی سات اگست کی صبح بارش کا سبب بننے والا سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More