بیروت کی بندرگاہ پر اسلحہ گودام میں دھماکے، 78افراد جاں بحق ،شہر میں تباہی پھیل گئی

92 نیوز  |  Aug 05, 2020

بیروت ( 92 نیوز) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر اسلحہ کے گودام میں دو دھماکے ہوئے ، خوفناک دھماکوں میں  78 افراد جاں بحق جب کہ چار ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ۔

لبنان کا دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرزاٹھا، بیروت کی بندرگارہ پر اسلحہ کے گودام میں دو دھماکے ہوئے ، دھماکے اس قدر خوفناک تھے کہ  کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں ، گاڑیاں تباہ ہو گئیں، حکومتی محل گرینڈ سی ریل کو بھی نقصان پہنچا اور عملے کے کئی ارکان زخمی ہوئے ۔

 پہلا دھماکہ بندرگاہ پر واقع گودام میں مقامی وقت کے مطابق 6 بجے ہوا، چند ہی منٹ بعد دوسرا خوفناک دھماکا ہو گیا جس سے پورا شہر لرز اٹھا، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بندرگاہ پر کھڑی کشتیاں تباہ ہو گئیں، سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں، شہر میں ہر طرف چیخ و پکار سنائی دینے لگی ۔

دھماکوں سے لبنانی ایوان وزیراعظم ’گرینڈ سی ریل‘ کو بھی نقصان پہنچا ، حکومتی محل کے دروازے اکھڑ گئے، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، عملے کے کئی ارکان زخمی بھی ہوئے۔

لبنانی حکام کے مطابق گودام میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ رکھی گئی تھی جو 2014 سے وہاں موجود تھی۔لبنان کی سپریم دفاعی کونسل نے بیروت کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

صدر میشیل عون نے بیروت میں 14 روزہ ایمرجنسی کی تجویز پیش کردی،لبنانی وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں یقین دلایا کہ اس تباہ کن سانحہ کو بلا احتساب گزرنے نہیں دیا جائے گا اور اس کے ذمہ داروں کو قیمت چکانا پڑے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More