وزیراعظم آج مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے

بول نیوز  |  Aug 05, 2020

 وزیراعظم آج آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں ریلی کی قیادت کریں گے۔

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلی کا استقبال آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ریلی میں آزاد کشمیر اسمبلی کے اراکین بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی ریاست کو حاصل خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے تحفظ دینے والے آئین کے دو آرٹیکلوں 370 اور 35-اے کا خاتمہ کردیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More