کشمیران لاک ڈاؤن پر مبنی مختصر فلم آرٹیکل 370 ریلیز

سماء نیوز  |  Aug 06, 2020

ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم سی پرائم کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پرپہلی اوریجنل مختصر فلم آرٹیکل 370 ریلیزکردی گئی ہے، جس میں کشمیر ان لاک ڈاؤن کی زندگی کا احوال پیش کیا گیا ہے۔

فلم آرٹیکل 370 میں کشمیر کی وادی میں ایک پرسکون زندگی گزارنے والی لڑکی گل رعنا کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنی زندگی میں زیادہ خوشگوار دنوں کا انتظار کررہی تھی۔

تاہم سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس کے حالات بہت خراب ہوگئے ہیں، اس کے دل ٹوٹ جانے، قربانیاں دینے اور تباہ کن حالات سے نکلنے کی کوشش کے واقعات پر مبنی جذباتی کہانی ہے۔

فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسر سیمیں نوید نے کہا کہ ہم سی پرائم کے بینر تلے اپنی پہلی مختصر فلم کیلئے اس سے بہتر موضوع کا انتخاب نہیں کرسکتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More