دنیا بھر میں کورونا کا پھیلاؤ جاری

بول نیوز  |  Aug 08, 2020

دنیا بھر میں کورونا کا پھیلاؤ جاری ہے، دنیا بھر میں وبا سے اب تک ایک کروڑچورانوے لاکھ  لوگ متاثر ہوچکے ہیں، ہلاکتیں سات لاکھ  بیس ہزار سے تجاوز کر گئیں۔

افریقہ میں مریضوں کی تعداد دس لاکھ سے جبکہ اموات بائیس ہزار سے تجاوز کرگئیں۔امریکا مریضوں اور اموات کے لحاظ سے بدستور سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد پچاس لاکھ پچاس ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں جبکہ مزید چار سو اٹھارہ اموات کے بعد کل ہلاکتیں ایک لاکھ تریسٹھ ہزار سے اوپر چلی گئیں۔بھارت میں مزید تین نو چالیس اموات کے بعد کل ہلاکتیں بیالیس ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئیں، اکسٹھ ہزار نئے کیسز آنے کے بعد مریضوں کی تعداد بیس لاکھ چھیاسی سے بڑھ گئی ۔میکسیکو میں مزید آٹھ سو انیس اموات کے بعد مجموعی ہلاکتیں پچاس ہزار سے بڑھ گئیں جبکہ مریضوں کی تعداد چار لاکھ باسٹھ ہزار سے تجاوز کرگئیں۔روس میں متاثرہ افراد کی تعداد نو لاکھ کے قریب پہنچ گئی جبکہ ہلاکتیں چودہ ہزار سے بڑھ گئیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More