پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو 5 پیٹرول کی درآمد شروع کردی

اب تک  |  Aug 09, 2020

اسلام آباد: (08 اگست 2020)پاکستان اسٹیٹ آئل یورو 5 در آمد کرنے والی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے۔

وزیرپیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے یورو5 پیٹرول کی درآمد شروع کر دی ہے، اور پی ایس او یورو 5 در آمد کرنے والی ملک کی پہلی آئل مارکیٹنگ کمپنی ہے، جنوری 2021 تک یورو فائیو ڈیزل کی بھی درآمد شروع کردی جائے گی، پیٹرولیم ڈویژن یورو فائیو پٹرول کے لیے ٹیسٹنگ لیب پہلے سے ہی قائم کر چکی ہے۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے یورو 5 پٹرول اور ڈیزل درآمد کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز جاری کر چکی ہے، یورو فائیو پٹرول کے استعمال سے ماحولیاتی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی، توقع کرتے ہیں کہ نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بھی یورو فائیو پٹرول کی درآمد شروع کر دیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More