نور بخاری نے عون چوہدری سے محبت کا اظہار کر دیا

بول نیوز  |  Aug 09, 2020

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی نور بخاری نے عون چوہدری سے محبت کا اظہار کیا۔

سابق اداکارہ نور بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عون چوہدری کے ساتھ بیٹی فاطمہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

View this post on Instagram

Happy Birthday To the best person in the entire whole world. May Allah give u long and happy life. U achieve everything u desire and wish for all i can say is that i love u to the moon n back ( i have read abt mutaqeen in Quran-e-pak ) and i have seen one in you Jeeo hazaroon saal #awnchaudry

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on Aug 8, 2020 at 5:34pm PDT

نور بخاری لکھا کہ دنیا کی سب سے بہترین شخصیت کو سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو خوشیوں بھری لمبی زندگی دے۔

نور نے لکھا کہ آپ نے جو چاہا وہ پا لیا، جیو ہزاروں سال۔

انہوں نے لکھا کہ میں نے متقین کے بارے میں قرآن پاک میں پڑھا تھا، اور یقیناً آپ اُن میں سے ایک ہیں۔

نور نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بھی عون کی سالگرہ کی پارٹی کی تصویریں شیئر کیں۔

یاد رہے کہ تین سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب نور کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔

38 سالہ نور کی دوسری شادی 2010 میں ہی فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی۔

نور نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، عون سے ان کی بیٹی فاطمہ بھی ہے۔

ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی شادی کی۔

گھریلو تنازعات کے باعث شادی زیادہ عرصہ نہ چل پائی اور ستمبر 2017 میں نو ر بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی۔

خیال رہے کہ عون چوہدری نور بخاری کے سابق شوہر تھے تاہم کچھ عرصہ قبل یہ قیاس کیا جارہا تھا کہ دونوں نے دوبارہ نکاح کر لیا ہے۔

 ان چہ مگوئیوں کا سلسلہ اُس وقت شروع ہوا تھا جب نور کی جانب سے عون چوہدری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کا ہیرو قرار دیا گیا تھا۔

تاہم جوڑے کی جانب سے اس بات کی نہ تصدیق کی گئی نہ تردید، لیکن نور کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ساتھ ہیں۔

نور کی زندگی کے ہیرو عون چوہدری تحریک انصاف کے رہنما ہیں، عمران خان سے ان کی دیرینہ قربت اور وفاداری ہے۔

عون چوہدری وزیر اعظم کے اس قریبی حلقے کا حصہ تھے جو جنوری 2018 میں ان کی تیسری شادی کا راز داں تھا۔

واضح رہے کہ اگست 2018 میں عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد عون چوہدری اس مختصر وفد کا بھی حصہ تھے جو نومنتخب وزیر اعظم کے ساتھ عمرہ کرنے سعودی عرب گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More