بين اسٹوکس پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

سماء نیوز  |  Aug 09, 2020

فوٹو: اے ایف پی

انگلینڈ ٹیم کے نائب کپتان بين اسٹوکس پاکستان کے خلاف ٹيسٹ سيريز سے باہر ہوگئے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بین اسٹوکس خاندانی مصروفیات کے باعث جلد نيوزی لينڈ روانہ ہوں گے جہاں انکے والدین رہتے ہیں۔

آل راؤنڈر بين اسٹوکس کے والد شدید بیماری کے باعث اسپتال میں داخل ہیں۔

انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے اسٹوکس کے اہل خانہ کے ساتھ مل کر درخواست کی ہے کہ اس وقت میڈیا انکے خاندان کی رازداری کا احترام کرے۔

واضح رہے کہ پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس خاطر خوار کارکردگی نہیں دیکھا سکے تھے تاہم انگلینڈ قومی ٹیم کےخلاف مانچسٹر ٹیسٹ تین وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More