تمام تجارتی مراکز رات 9 بجے تک کھولنے کا اعلان

بول نیوز  |  Aug 09, 2020

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے تمام تجارتی مراکز رات 9 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیر 10 اگست سے کراچی کے تمام تجارتی مراکز رات 9 بجے تک کھلے رہینگے۔

اپنے بیان میں عتیق میر نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کاروباری سرگرمیوں کی بحالی میں تاجروں کی مدد کریں۔

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے مزید کہا کہ مارکٹوں میں سیکورٹی صفائی ستھرائی اور ٹریفک کے انتظامات بہتر کیئے جائیں جبکہ کورونا سے بچاؤ کے تحت تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سندھ حکومت کا تجارتی مراکز ،ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تمام کاروباری مراکزسمیت ریسٹورنٹس ، سینما 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسزبڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں اور جو شعبے کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پرغور کرسکتے ہیں۔

سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس،کیفے،سینما،بزنس سینٹرز کھولے جائیں گےجبکہ ایکسپو سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور جم بھی 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے تاہم ایمیوزمنٹ پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More