مہلک وبا کورونا کا زور ٹوٹ گیا: عائد پابندیاں ختم ہو گئیں؟

ہم نیوز  |  Aug 10, 2020

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے کی اطلاع کے ساتھ ہی یہ سوال اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ کیا مہلک وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عائد کردہ پابندیاں بھی ختم ہو گئی ہیں؟

ہم نیوز کے مطابق کاروبار، شاپنگ مالز، مارکیٹوں اوربازاروں پرعائد وقت کی پابندی اور ہفتہ و اتوار کی لازمی چھٹیوں کی پابندیاں بھی ختم ہو گئی ہیں۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ریسٹورنٹس، کیفے، تھیٹر اور سنیما بھی کھل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق پبلک پارکس، بزنس سینٹرز، بیوٹی پارلرزاورجم کو بھی کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ہر قسم کی ٹرانسپورٹ بھی بحال ہو گئی ہے لیکن شادی ہالوں اور تعلیمی اداروں کو بدستور بند رکھا جائے گا۔

پاکستان میں کورونا سے مزید 8 افراد جاں بحق، 634 نئے کیسز رپورٹ

ذمہ دار ذرائع سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے تاحال عائد پابندیاں ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More