کوئٹہ: دکان پر دستی بم حملہ، بچہ جاں بحق، پانچ افراد زخمی

ہم نیوز  |  Aug 13, 2020

کوئٹہ: بروری روڈ کے قریب دکان پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق زخمیوں کو علاج معالجے کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو بھی پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ن دکان پر کیے جانے والے دستی بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشت گردی میں ایک بچے کے جاں بحق اورپانچ افراد کے زخمی ہونے پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرین سے اظہار ہمدردی بھی کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آئی جی بلوچستان کو شہر کی حفاظت کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More