دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ6لاکھ 20ہزار847ہوگئی

نوائے وقت  |  Aug 13, 2020

جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار13اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2کروڑ6لاکھ 20ہزار847 تک پہنچ گئی ہے، امریکہ51 لاکھ97ہزار118مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل 31لاکھ64ہزار785مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے بھارت23لاکھ96ہزار637 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 9لاکھ745 مصدقہ کیسز ہیں جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 68ہزار 919 اور میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 98ہزار380تک پہنچ گئی ہے۔ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ89ہزار680 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 22ہزار519 جبکہ چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 78ہزار168تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 89ہزار526ہوگئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More