ترکی میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ، دو روز میں40 ہزار روسی سیاح انطالیہ پہنچ گئے

نوائے وقت  |  Aug 13, 2020

 انطالیہ کے گورنر ارسین یازیجی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف تدابیر کا انطالیہ میں سخت انتظام کیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی آمد شروع ہو چکی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق انطالیہ کے گورنر کا کہنا ہے کہ انطالیہ مین سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے اور گذشتہ دو روز میں40 ہزار روسی سیاح انطالیہ پہنچ چکے ہیں جن میں سے روسی سیاحوں کی تعداد 10 ہزار کے لگ بھگ ہے جو کہ گزشتہ روز 34 ہزار 996 تک پہنچی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ انشااللہ جرمن سیاحوں کی تعداد بھی جلد ہی بڑھ جائے گی۔ گورنر نے بتایا کہ سیاحوں نے ترکی کی جانب سے سیاحت کے لئے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ یہاں تعطیلات انتہائی خوشگوار اور اعتماد کی فضا میں گزاریں گے کیونکہ انطالیہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایک محفوظ شہر بن چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More