مقامی موبائل فون تیارکرنےوالے ادارےقسطوں پرموبائل فراہم کریں،سینیٹ آئی ٹی کمیٹی

سماء نیوز  |  Sep 11, 2020

سینیٹ کی آئی ٹی کمیٹی نے پی ٹی اے کو ہدایت کی ہے کہ ہرشخص نقد فون نہیں خرید سکتا،مقامی سطح پر موبائل فون تیار کرنے والی کمپنیوں کو قسطوں پر موبائل فراہمی کا پابند کیا جائے۔

جمعہ کوسینیٹر روبینہ خالد کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی آئی ٹی کا اجلاس ہوا۔کمیٹی ارکان کا کہنا تھا کہ کیا ملک میں مقامی سطح پر اسمارٹ فون صرف تیار کیے جائیں گے؟نئی پالیسی میں یہ شامل نہیں کہ عوام کو قسطوں پر اسمارٹ فون دئیے جائیں؟پی ٹی اے حکام نے بتایا کہ پالیسی بن چکی ہے اوراب تو موبائل منیوفیکچرنگ کے لائسنس کا اجرا کرنے والے ہیں۔کمیٹی ارکان نے کہا کہ کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ وہ عوام کو اسمارٹ فون قسطوں میں دیں۔

کمیٹی نےانٹرنیٹ پیکجز پر ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے پر تشویش کا اظہار کیااورکہا کہ ریڑھی والا اور طلبا تو ٹیکس نہیں دیتے،ان کوریٹرن کیسے ملے گا؟۔کمیٹی نے کہا کہ ایسے افراد کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس فوری ختم کیا جائے۔

پی ٹی سی ایل کےریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی پر رحمن ملک نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کرپٹ افسران کو گرفتار کرانے کا اعلان کردیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More