سب سے بڑے اسلامی ملک میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کوایسی سزاد یدی گئی کہ جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Sep 15, 2020

جکارتہ (ویب ڈیسک )خبردار، ہوشیار، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا ایک بار پھر سراٹھا رہا ہے، عالمی ادارہ صحت خطرے کی گھنٹی بجادی جبکہ ایک ملک نے فیس ماسک نہ پہننے پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی قبریں کھودنے کی سزا تجویز کی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی شدت دوبارہ اضافے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا ایک بار پھر سراٹھا رہا ہے، عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہناتھا کہ اگلے دو ماہ میں دنیا بھر میں کرونا کی صورتحال ایک بار پھر سنگین ہوسکتی ہے، اس لئے جتنی احتیاط ہوسکے کریں، گھر سے باہر نکلیں لیکن مکمل ایس او پیز پر عمل کریں، ورنہ جان لیوا کورونا دوبارہ کئی زندگیوں کے چراغ گل کرسکتا ہے۔ دوسری جانب انڈونیشیا میں کورونا سے بچاؤ اور ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے لئے منفرد سزا تجویز کی گئی،چہرے پر ماسک نہ پہننے والوں کو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے لوگوں کے لئے قبریں کھودنا ہوں گی،کیونکہ ایسا واقعہ انڈونیشیا کےصوبے جاوا کے نگابیتن گاؤں میں پیش آچکا ہے جہاں 8 افراد نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی قبریں کھودنے کی سزا دی گئی۔ان 8 میں سے 2 لوگ ہی 2 افراد ہی قبریں کھودنے کے لیے پہنچے اور اپنی سزا مکمل کی۔سپریم کے ضلعی سربراہ کا کہناتھا کہ قبر کی کھدائی کرنے والے صرف تین افراد ہی موجود ہیں، ان پر ضلعی سربراہ نے فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ماسک نہ پہننے والوں کو ان کے ساتھ کام کرنے ک پڑے گا۔سربراہ نے امید ظاہر کی کہ اس سزا سے عوام فیس ماسک پہننے کی پابندی کریں گے اور کورونا وبا کے کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More