امارات، بحرین اور اسرائیل کے معاہدوں پر باقاعدہ دستخط

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

یہ تصویر ٹی وی 7 اسرائیل سے لی گئی ہے

متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل نے سفارتی تعلقات استوار کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے۔

معاہدوں پر دستخط کی تقریب وائٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کی اہلیہ، اسرائیل کے وزیراعظم بیجمن نیتن یاہو سمیت بحرین اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

اسرائیل کی جانب سے وزیراعظم جبکہ بحرین اور امارات کے وزرائے خارجہ نے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ، نیتن یاہو اور اماراتی و بحرینی حکام نے مختصر خطاب بھی کیے۔

معاہدوں پر دستخط کے دوران فلسطین کے مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور عرب ممالک سمیت اسرائیل کے خلاف غم و غصے کا اظہار کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More