ترک اداکارہ اسرا بلجیک ’’حلیمہ ‘‘ باکسنگ سیکھنے لگیں، ٹریننگ کی ویڈیو وائرل

نوائے وقت  |  Sep 16, 2020

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ترک اداکارہ اسرا بلجیک’’ارطغرل ڈرامہ کی ہیروئن حلیمہ‘‘ کی باکسنگ سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی ہے۔  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کوچنگ سنٹر میں ٹرینر سے باکسنگ کی باقاعدہ تربیت لے رہی ہیں ۔ 27 سالہ اسرابلجیک نے باکسنگ کی ٹریننگ اپنے نئے ڈرامے ’’رامو‘‘کیلئے لی ہے۔رامو جرائم پر مبنی کہانیوں پر مبنی نئی ترک ڈرامہ سیریل ہے جس میں اسرا بلجیک ایک بولڈ لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کا نیا کردار ان کے مداحوں کو بے حد پسند آئے گا، میری کوشش ہو گی کہ اس ڈرامے میں ایسا کچھ کر دکھاؤں جو مدتوں یاد رکھا جائے۔         

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More