200 روپے کی قیمت کے پرائز بانڈ کا اعلان کردیا گیا ہے

ہماری ویب  |  Sep 16, 2020

سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 200 روپے کی قیمت والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی اور انعام کا اعلان گزشتہ روز منگل 15 ستمبر کو پشاور میں کیا گیا۔ یہ قرعہ اندازی سال میں تین مرتبہ کی جاتی ہے۔

اس سے قبل 15 جون 2020 کو اس انعام کی قرعہ اندازی کی گئی تھی۔

200 روپے والے قومی انعامی بانڈز کی یہ 83 ویں قرعہ اندازی ہے۔ انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار کا ہے، دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار جبکہ تیسرا انعام 1 ہزار 250 روپے ہے۔

٭200 روپے والے بانڈ کا پہلا انعام (750,000) 096176 کے نام رہا۔

٭دوسرے انعام (250,000) کے پانچ حق دار ہیں، جو کہ 747752، 745540، 693713، 252176 اور 615558 کے نام رہا۔

٭تیسرے انعام (1,250) کے 2 ہزار 394 دعویدار ہیں۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ :Click Here

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More