بحرین اور امارات کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے معاہدے پر دستخط

وائس آف امریکہ اردو  |  Sep 16, 2020

ویب ڈیسک — 

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں منگل کو منعقدہ تقریب میں اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو، متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ عبداللہ بن زیاد اور بحرین کے وزیرِ خارجہ عبدالطیف بن راشید الزیان شریک تھے۔

مذکورہ رہنماؤں نے تعلقات استوار کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے بعد ازاں انہوں نے صدر ٹرمپ کی موجودگی میں معاہدوں کی دستاویزات کی رونمائی بھی کی۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے پر 13 اگست کو اتفاق کیا تھا جب کہ بحرین نے گزشتہ ہفتے ہی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فلسطینی پالیسی نیٹ ورک کے تھنک ٹینک الشباکہ نے کہا ہے کہ بحرین اور اسرائیل کے تعلقات کی بحالی کا معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ عرب حکومتیں 2002 میں ہونے والے امن عمل کی نفی کر رہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More