دورہ پاکستان کا جلدباضابطہ اعلان ہوگا،چئیرمین زمبابوےکرکٹ بورڈ

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

زمبابوے کرکٹ بورڈ کےچیئرمین کا کہنا ہے کہ جلد دورہ پاکستان کا باضابطہ اعلان ہوجائے گا۔

زمبابوےکی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کی حامی بھرلی ہے۔کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بتایا ہے کہ دورہ پاکستان کو بہت جلد کنفرم کردیں گے۔

شيڈول کےمطابق زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔12 سال بعد ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ميچوں پر مشتمل ون ڈے سيريز کی کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریزراولپنڈی میں کھیلی جائےگی۔

پاک زمبابوے سیریزبائیو سیکیور ماحول میں ہوگی اورجس کے لئے پی سی بی انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے مشورہ لے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More