کانگو میں سونے کی کان بیٹھنے سے50 کان کن ہلاک

سماء نیوز  |  Sep 16, 2020

فائل فوٹو

افريقی ملک کانگو ميں مسلسل ايک ہفتے بارش کے باعث سونے کی کان بيٹھنے سے کم از کم 50 کان کن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانگو کے علاقے کاسمی توگا ميں مسلسل ايک ہفتہ شديد بارشيں ہوئيں جس کے سبب سونے کی کان منہدم ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ کان کے ملبے تلے مزيد افراد دبے ہوسکتے ہيں، اس ليے امدادی کام جاری ہے۔

حادثہ پیش آنے والے جنوبی صوبے کيوو میں 2 روزہ سوگ منايا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More