نامورپاکستانی کرکٹر رانا نوید الحسن بھی گوروں کے نسلی تعصب کانشانہ بن گئے

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ انگلش کانٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا کرنا پڑا۔سابق فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کا کہنا ہے کہ 2008اور 2009میں یارکشائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہوم کراڈ نے نسلی منافرت پر مبنی جملے کسے اور تمسخر کا نشانہ بنایا۔ رانا نوید نے کہا ہے کہ عظیم رفیق کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، مجھے بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا رہا تھا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستانی نژاد اسپنر عظیم رفیق نے بھی الزام عائد کیا تھا کہ یارکشائر کانٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ساتھی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے امتیازی سلوک سے تنگ آکر خودکشی کا سوچنے لگا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More