جنوبی افریقی ٹیم کے سپانسر کا معاہدے میں توسیع سے انکار

روزنامہ اوصاف  |  Sep 16, 2020

جوہانسبرگ(ویب ڈیسک) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ میں بدانتظامی کی وجہ سے اسپانسرز بھی دامن چھڑانے لگے۔ون ڈے ٹیم کے مرکزی اسپانسر نے معاہدے کی تجدید سے انکار کردیا، کمپنی نے اعلامیے میں کہا کہ وہ بورڈ کے موجودہ حالات سے مطمئن نہیں اس لیے نہ صرف اپریل 2021 میں ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے بلکہ ایج اور اسکول لیول پر تمام اسپانسرشپ بھی ختم کررہے ہیں۔البتہ ویمنز ٹیم کو 2023 تک اسپانسر کرتے رہیں گے، اس دوران بورڈ پر انتظامی اصلاحات کیلیے دباو بھی برقرار رکھا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More