امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا کی زندگی پر فلم بنے گی

سماء نیوز  |  Sep 17, 2020

امریکی پاپ گلوکارہ اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھیں گی اور اس کی ہدایت کار بھی وہ خود ہی ہوں گی۔

اس کا اعلان یونیورسل پکچرز کی جانب سے کیا گیا ہے جو ایک بلاعنوان فلم کی تیاری میں ہیں اور یہ فلم میڈونا کی زندگی پر مبنی ہوگی۔

اس حوالے سے میڈونا نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی پر مبنی فلم کو خود ہی لکھیں گی اور اس کی ہدایت بھی دیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں بطور ایک گلوکارہ، موسیقار اور ڈانسر اس دنیا میں آگے بڑھنے کی اپنی کوششوں کے ناقابلِ یقین سفر کو خود لوگوں تک پہنچانا چاہتی ہیں۔

اپنے بیان میں میڈونا نے یہ بھی کہا کہ اس فلم کے توسط سے بھی ان کی توجہ کا مرکز موسیقی ہی ہوگی، کیونکہ موسیقی مجھے آگے بڑھاتی رہی اور فن نے مجھے زندہ رکھا۔

انھوں نے کہا کہ بہت ساری ان سنی اور متاثرکن کہانیاں موجود ہیں لیکن مجھ سے بہتر انداز میں انھیں کون بیان کرسکتا ہے، تاہم یہ ضروری ہے کہ میری زندگی کے نشیب و فراز میری اپنی آواز اور اپنے نظریے سے شیئر ہوں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More