چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار

ہم نیوز  |  Sep 17, 2020

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کالعدم قرار دے دی ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیر قانونی تعیناتیوں کے خلاف فیصلہ سنایا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے23 اگست2020 کوچیئرمین، ایم ڈی پی ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ارکان کی تعیناتی کے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں بھی غیر قانونی قرار دے دی ہیں۔ عدالت نے چیف نیوزاینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری درست قرار دے دی۔

ارشد خان2019 میں پاکستان ٹیلی ویڑن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عامر منظور کو ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کیا گیا تھا۔

یہ فوری خبر ہے۔ مزید تفصیلات اور معاملے کے درست حقائق جاننے کے لئے اس صفحہ کو ریفریش کریں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More