موٹر وے کیس، ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری، 5 رشتہ دار زیرحراست

اب تک  |  Sep 17, 2020

لاہور: (17 ستمبر 2020) لاہور موٹر وے پر خاتون سے زیادتی کے مزکزی ملزم عابد کے پانچ رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا، پولیس کے مطابق زیرحراست افراد میں عابد کے دو کزن ایک خاتون اور عزیز شامل ہیں۔ ملزم کی گرفتاری کے لیئے کھیتوں میں سرچ آپریشن جاری۔

لاہور میں موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں مزید پیش رفت۔ پولیس نے قصور میں سرچ آپریشن کے دوران عابد کے 5رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیرحراست افراد میں عابد کے 2کزن، ایک خاتون اور 2عزیز شامل ہیں۔ دو روز قبل ان افراد کا عابد سے رابطہ ہوا تھا۔ زیر حراست افراد کو قصور سے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔ زیرحراست افراد سے خفیہ مقام پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب قصور روڈ راؤ خان والا کے علاقے میں مرکزی ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور سی آئی اے سمیت قصور پولیس کا جوائنٹ آپریشن جاری ہے۔ دو کلومیٹر پر پھیلے کھیتوں کو چاروں جانب سے گھیرے میں لے کر ملزم عابد کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More