وفاقی وزیرشیخ رشیداحمد شدیدعلیل ہوگئے ،تمام تقریبات منسوخ،قوم سے صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل

روزنامہ اوصاف  |  Sep 19, 2020

لاہور (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید علیل ہو گئے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث بہت کمزوری ہو گئی ہے ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال کر رہا ہوں۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد علیل ہوگئے راولپنڈی سے لاہور نہ پہنچ سکے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے باوجود جسم میں بہت کمزوری ہوگئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد ادویات اور پرہیزی خوراک کا استعمال کر رہا ہوں۔ انہوں نے قوم سے صحت یابی کے لیئے دعا کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ شیخ رشید نے آج لاہورکی تمام مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More