ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں، ورنہ نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، چین

نیو  |  Sep 19, 2020

بیجنگ: چین نے ٹک ٹاک اور وی چیٹ کی بندش کو امریکی کی غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے باز رہیں ورنہ سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے سماجی رابطے کی چینی ویب سائٹس ٹک ٹاک اور وی چیٹ پر پابندی کرنے پر چین نے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا غنڈہ گردی بند کرے ورنہ اسے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تجارت کے مسلمہ اصولوں پر پوری طرح شفافیت اور عالمی قوانین کا احترام کرتے ہوئے ان ویب سائٹس پر پابندی کو اُٹھائے اور آئندہ ایسی کسی اقدام کے نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائے۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکا اپنی ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو چین چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کے استحکام کے لئے ضروری اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت تجارت نے گزشتہ روز ٹک ٹاک پر 20 ستمبر اور وی چیٹ پر 12 نومبر سے مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ان ویب سائٹس پر چین کے لیے امریکا کی جاسوسی کا الزام عائد کرتے آئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More