آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزفیڈریشن کا کیمرج امتحانات منسوخی کامطالبہ

سماء نیوز  |  Sep 19, 2020

صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نےوزیراعظم عمران خان،وزیر تعلیم شفقت محمود اورعظمی یوسف کوخط تحریر کیا ہے جس میں او اوراے لیول امتحانات منسوخی کی درخواست کی گئی ہے۔

کاشف مرزا نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ او اوراے لیول امتحانات کومنسوخ کرکےطلباء کو ماضی کی کارکردگی بنیاد پرمتوقع گریڈ دے دئیے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ اکتوبر 2020 سے شروع ہونے والے او اوراے لیول امتحانات کومنسوخ کرکے طلباء کو تیاری کا حق دیا جائے۔

کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح طلباء کوماضی کی کارکردگی بنیاد پرمتوقع گریڈ دئیےجائیں۔

انھوں نے یہ نکتہ اٹھایا کہ کرونا کی وجہ سےاسکولزبند رہے،طلباءامتحانات کی تیاری نہ کرسکے،طلبا آن لائن ٹیچنگ کےناکام تجربہ کا شکارہوئے۔

کاشف مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈبل شفٹ کی بجائے سنگل شفٹ سے کرونا پھیلنے کا شدیدخطرہ ہے،متبادل دن کی پالیسی سے کورس نامکمل اورشدید تعلیمی نقصان ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More